مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
مرغی کا گوشت سستا ہوا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے کی کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افتخار ہمدانی کی ہمشیرہ سیدہ فرحت جبین کے سانحہ ارتحال پر باہی عجمان پیلس میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
نئی قیمتیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہونے سے سرکاری نرخنامے میں قیمت 468 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 475 روپے کلو تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے دبئی مال میں ولی عہد نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا
زندہ برائلر کی قیمت میں تبدیلی
زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے ہو گیا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں اضافہ
انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 349 روپے تک پہنچ گئی ہے.








