شاختیں اور علامتیں آپ کو بچپن ہی سے عطا کر دی جاتی ہیں اورآپ انہیں اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں،تم نے ہمیشہ لفظوں کے ہیر پھیر سے کام لیا
مصنف کی معلومات
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 62
یہ بھی پڑھیں: ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
تفصیلات
کیوں؟
کیونکہ ظاہر ہے کہ وہ امیر طبقے سے تعلق نہیں رکھتا۔
مجھے نہیں معلوم۔ اس کے پاس بہت سی آسائشات ہیں
اور وہ خوبصورت کرسیاں بناتا ہے۔
وہ کیبنٹ بناتا ہے۔
نہیں، قطعی نہیں!
بہر حال، ایک بڑھئی اور ایک ترکھان
نہیں قطعی نہیں!
لیکن تم نے یہی کہا تھا
میں نے کیا کہا تھا؟
کہ اس نے کرسیاں بنائیں اور وہ ایک ترکھان اور بڑھئی تھا۔
بالکل درست، تب تو وہ ابھی ناپختہ کار ہے؟
شاید!
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین ہارون ملک کی فیفا غیر معمولی کانگریس میں شرکت
بحث و مباحثہ
کیا تمہارا مطلب یہ ہے کہ ایک چڑیا پیشہ ور گلوکارہ ہے یا محض اسے گانے کا شوق ہے؟
میں کہتا ہوں کہ وہ محض ایک پرندہ ہے
اور میں کہتا ہوں کہ وہ محض ایک انسان ہے۔
بالکل درست! تم نے ہمیشہ لفظوں کے ہیر پھیر سے کام لیا۔
آپ کی ذات کی ان شناختوں و علامتوں کا آغاز کیسے ہوا؟
یہ بھی پڑھیں: پہلا دن مشکل اور آسان گزرا، صبح آنا شام کو واپس چلے جانا، کوئی بات چیت نہیں، میری حالت ان چار پانچ دنوں میں اس محاورے جیسی تھی ”لوٹ کے بدھو گھر کو آئے“۔
شناخت کی اقسام
آپ کے ماضی کی ان شناختوں اور علامات کی 2 اقسام ہیں۔ پہلی قسم کا اظہار دوسرے لوگوں کی طرف سے ہوتا ہے۔ یہ شاختیں اور علامتیں آپ کو بچپن ہی سے عطا کر دی جاتی ہیں اور آپ انہیں آج تک اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں۔ دوسری قسم کی شناختیں اور علامتیں وہ ہیں جنہیں آپ اس لیے اپنا لیتے ہیں کہ آپ غیر آرام دہ اور مشکل کاموں سے بچنا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








