صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ چیلنج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا دیا گیا جسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایس سی کی قائد کے یوم ولادت پر سالگرہ کی تقریب، قائد کا ویژن ترقی کی ضمانت ہے: مقررین
درخواست کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا، جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی ہو۔
سماعت کی اہمیت
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر سماعت آج نہیں کل یا پیر کو ہوئی تو ہماری درخواست غیر موثر ہو جائے گی۔








