ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کریں گے، توبہ توبہ، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا بیان
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب ٹرمپ چلائے گا انا ﷲ وانا الیہ راجعون، ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرائیں گے، توبہ توبہ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی
اسلام آباد کے واقعات پر ردعمل
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا پتا نہیں لیکن جو کچھ اسلام آباد میں ہوا، اچھا نہیں ہوا، میں مذمت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے تازہ رپورٹ سامنے آگئی
گورنر راج اور سیاسی پابندیاں
خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے حامی نہیں، گورنر راج نہیں لگ سکتا، ایسے حالات نہیں، کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے بھی حق میں نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کی صورتحال ترجیح، خیبر پختونخوا کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کو تیار ہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی
عدالتی فیصلے کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے۔
حکومت کے مستقبل کا اندازہ
نجومی نہیں کہ بتادوں حکومت کتنی دیر تک چلے گی۔








