بالآخر لاہور کے شہریوں نے ’’سکھ کا سانس‘‘ لےلیا
لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر یقینی حد تک کمی ہوگئی جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ کی مبینہ کوشش ناکام، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے
ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال
24 نیوز کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 147 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آب و ہوا بہترین رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹم کُک سے گزشتہ روز تکرارہوئی، ایپل کو بھارت میں موبائل فون تیار نہیں کرنے چاہئیں: ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی کی تشویش ناک صورتحال
دوسری طرف کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس
مشتاق احمد گرمانی روڈ گلبرگ ٹو میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا۔ رائیونڈ روڈ اور سندر میں آلودگی کی شرح 168 ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز 5 میں آلودگی کی شرح 163، پولو گراؤنڈ کینٹ میں 156، ایم ایم عالم روڈ پر 154، جوہر ٹاؤن 153، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان فیروزپور روڈ 152، جبکہ غازی روڈ انٹرچینج پر آلودگی کی شرح 149 ریکارڈ کی گئی۔








