پی ٹی آئی کے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے: وزیر اعلیٰ کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں سے گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب کا زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کا اقدام

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے سی ایم ایچ میں زیر علاج رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن، سوا گھنٹے میں 30 مقدمات کی سماعت کی

زخمی اہلکاروں کی عیادت

وزیراعلیٰ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس خود گئیں اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کے بلند حوصلوں اور فرض شناسی کو سراہا۔ زیر علاج زخمی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کو احتجاج کے دوران پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کار کا حادثہ، 4 بھارتی شہری ہلاک

پی ٹی آئی کے مظاہرین کے تشدد کی تفصیلات

زخمی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نے پولیس پر نزدیک سے نشانہ لیکر فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور بعض کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔ ایک اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی 7 سے 25 دسمبر تک چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی کرے گا

وزیراعلیٰ کا حوصلہ افزائی کا پیغام

وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو تسلی دی اور حوصلہ بڑھایا۔ زخمی اہلکاروں نے عزم کا اظہار کیا کہ آپ کا دست شفقت رہا تو جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کے بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے: ڈاکٹر حسین قادری کا دعائیہ تقریب سے خطاب

تشدد کی مذمت اور حمایت کا وعدہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریاستی اداروں، املاک اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کا امن بحال کر رہے ہیں۔ شرپسند سیاسی جماعت کو جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں پر حملے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔

زخمی اہلکاروں کے ساتھ یکجہتی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی مقروض ہے۔ ہم زخمی سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کرنے والے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ ان شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے جو مثال بنے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...