پاکستانیوں کی اکثریت نے سموگ کی ممکنہ وجہ کی نشاندہی کردی
پاکستانیوں کی سموگ کے بارے میں آگاہی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) 70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو سموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبے۔۔۔
اپسوس پاکستان کا نیا سروے
اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت جانتی ہے کہ سموگ کیوں ہوتی ہے۔ سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو سموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دیا تو 63 فیصد نے صنعتی آلودگی کو سموگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق
سموگ کے دیگر اسباب
سروے میں 37 فیصد نے کچرا جلانے، 31 فیصد نے اینٹوں کے بھٹوں، 30 فیصد نے فصلوں کی باقیات جلانے جبکہ 11 فیصد افراد نے تعمیراتی کام کو سموگ کا ذمہ دار کہا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیرف میں عارضی نرمی کے اعلان پر امریکی سٹاک مارکیٹس میں زبردست اضافہ
سموگ کے قابو میں ناکامی کی وجوہات
سموگ کو قابو کرنے میں ناکامی کے سوال پر 44 فیصد نے عوام کے عدم تعاون کو بنیادی وجہ قرار دیا۔
دیگر وجوہات
37 فیصد نے قانون کے نفاذ میں کوتاہی، 16 فیصد نے فضائی معیار سے متعلق قوانین کی عدم موجودگی، 8 فیصد نے فنڈز کی کمی جبکہ 8 فیصد افراد نے اداروں کی محدود صلاحیت کو سموگ کے خاتمے میں ناکامی کی اہم وجہ کہا۔








