پی ٹی آئی قیادت میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے :فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختون خوا کا بیان
پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شرپسند جماعتوں پر ماضی میں بھی پابندی لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ سال سے کچھ مخصوص عناصر کے اشاروں پر میری کردار کشی اور گالیاں دی جا رہی ہیں، شیرا فضل مروت
پی ٹی آئی پر پابندی کا امکان
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمان سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہئے تو پھر لگے گی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی طرح باقی اسمبلیاں بھی شاید پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر پر قبضے کے لیے کشمیر آنے والے پاکستانی قبائلی جنگجوؤں کو کیوں خالی ہاتھ واپس آنا پڑا؟
پی ٹی آئی قیادت پر تنقید
گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ورکرز کو چھوڑ کر میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے، کون سا لیڈر گرفتار ہوا؟
وزیرِ اعلیٰ علی امین کی فرار کی کہانی
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق بتائے ایک ہی راستے سے وزیرِ اعلیٰ علی امین تیسری دفعہ کیسے فرار ہوئے، یہ صرف اسلام آباد ہاتھ لگا کر واپس آجاتے ہیں۔








