وفاق سے وار آن ٹیرر کے سارے پیسے نہیں ملے، علی امین گنڈا پور کا دعویٰ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق سے وار آن ٹیرر کے سارے پیسے نہیں ملے اور معاملے پر مناظرے کے لئے بھی تیار ہیں۔ وفاق ہمیں درکار 40 ارب روپے نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے لئے 20 نئی گاڑیاں، پولیس کے لئے کٹس اور 16 ڈرونز خرید رہے ہیں، اسنائپر گنز کی خریداری بھی کررہے ہیں اور کل فنڈز میں رقم ٹرانسفر ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے،شیخ رشید
ایپکس کمیٹی میں خیبر پختونخوا کی صورتحال
پشاور میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع کرم کے واقعات پر اے پی سی بلانے کا اختیار گورنر کے پاس نہیں۔ انہیں فوٹو شوٹ سے فرصت نہیں، صوبے کے امن کے لئے آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کروں گا اور اے پی سی میں بلاﺅں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا پرچی کے ذریعے آیا ہے، میں گورنر کے پیچھے نہیں چل سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار، حوالات میں بند کردیا گیا
سی ٹی ڈی کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبے
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی میں وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی فعال نہیں، لیکن سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔ ہم قربانیاں دے کر ملک میں دہشتگردی کا پھیلاؤ روک رہے ہیں اور صوبے سے تعلق رکھنے والے تمام فورسز کے شہدا کو پلاٹ دے رہے ہیں۔ شہدا کے بچوں کے لئے پولیس میں نوکریوں کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن منصفانہ ہے ،ہار گیا تو شکست تسلیم کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
پراسیکیوشن میں بہتری کے اقدامات
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں 2023 میں سی ٹی ڈی کے 16 ڈویژن تھے اور سی ٹی ڈی نے ہزاروں دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں۔ پراسیکیوشن کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، آئندہ ہفتے پراسیکیوشن میں مزید لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ پراسیکیوشن کو پہلے 2 دن کا ریمانڈ ملتا تھا، ہم نے دوران تفتیش لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، جس کی اصلاح نہیں ہونی اسے یقینی سزا ملے گی۔
فرانزک لیب کی بہتری اور مالی معاونت
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فرانزک لیب بہترین ہوچکی ہے، اب کسی سے مدد کی ضرورت نہیں۔ سی ٹی ڈی کو کل ایک ارب روپے مزید دیئے جائیں گے۔ سی ٹی ڈی نے اپنا سسٹم بہتر بناتے ہوئے پرفارمنس میں اضافہ کیا ہے۔