فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی: وزیر اعظم

خصوصی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن اورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ملکی معیشت کیلئے دن رات محنت کرنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے بچپن میں اپنائی گئی کئی نقصان دہ عادات اور رویوں سے نجات حاصل کرنے اور انہیں تبدیل کرنے کے لیے آپ کو خطرہ مول لینے کی ضرورت ہے
وزیراعظم کی مبارکباد
وزیراعظم نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح کیلئے وفاق اور پنجاب ملک کر اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے لوگ دھرنے میں شامل ہیں، عطا اللہ تارڑ
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز انکے دل کے انتہائی قریب ہیں اور اوورسیز وزارت، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، اور اوورسیز کمیشن میں پہلی فرصت میں تعیناتیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کام کرنے پر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش، میاں بیوی سمیت 3 افراد گرفتار
بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ
وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ او پی ایف اور او پی سی پنجاب ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے اقتصادی پہیہ گھمانے اور سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر لیجانے پر حکومت کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اب ایئرپورٹ پر ہی دستیاب ہوں گے
قوانینی اصلاحات کی ضرورت
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اگر 9 مئی کے بلوائیوں کے وقت پر ٹرائل ہو جاتے تو اب والی صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے تارکین وطن کیلئے سپیڈی ٹرائل کورٹ کا قانون پاس کروانے اور پی آئی اے کی یورپ میں ڈائریکٹ فلائٹ کی پابندی کے خاتمے پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
فیک نیوز کا مقابلہ
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر بیرون ملک سوشل میڈیا پراپیگینڈا فیکٹریوں کے عمل دخل اور فیک نیوز کو روکنا ہوگا تاکہ ہیجان، عوام میں سنسنی خیزی اور نفرت کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔