پریمئر سپر کرکٹ لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل
پریمئر سپر کرکٹ لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پریمئر سپر کرکٹ لیگ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے ڈیسکو ن کو پچھاڑ کر ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف حکم آ گیا
اہم میچ کی تفصیلات
ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ڈی پی ایس اور ڈیسکون کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کے خواب کے ساتھ میدان میں اتریں۔ لیکن، ڈی پی ایس کی ٹیم نے ڈیسکون کو شکست دے کر اس کا خواب چکنا چور کر دیا اور سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم کے طور پر ابھری۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک اور لکی مروت میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
گروپ مرحلے کی آخری میچ
گروپ مرحلے کے آخری میچ میں اولڈ راوینز نے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سمیت مزید 3 ترامیم پیش
چیف آرگنائزر کی گفتگو
پریمئر سپر لیگ کے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گروپ میچز کا مرحلہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ تمام ٹیموں نے بھرپور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا۔
سیمی فائنل میں مقابلے کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن نیٹ سول اور ایکسپر ڈیجیز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں نووا میڈ الیون اور ڈی پی ایس آمنے سامنے آئیں گی۔








