راولپنڈی؛ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ پولیس شاہ محمود قریشی کو لیکر لاہور کی جانب روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کا علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
کیس کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر: 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کا ٹارگٹ مکمل
عدالت کے دائرہ کار کا چیلنج
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا گیا۔ وکلا صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرا دی گئی، جس پر سماعت کل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگی۔
کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ
پولیس شاہ محمود قریشی کو لیکر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔








