ڈی چوک احتجاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ڈی چوک احتجاج میں وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کوہسار پولیس نے ڈی چوک احتجاج کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم نے طلباء کو تھیلیسیمیا مریضوں کیلیے 1 لاکھ بلڈ ڈونیشن بیگز کا ہدف دیدیا
انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کی جانب سے تھانہ کوہسار پولیس کی درخواست پر عمران خان سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید، فیصل جاوید، ایم این اے عبداللطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان، علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمٰن، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی، مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، زلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن کے وارنٹ بھی جاری کیے۔