قیامت کی نشانی؟ بھارتی لڑکی کی اپنے باپ سے مبینہ شادی کی ویڈیو وائرل
نئی دلی میں وائرل ویڈیو
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک حیران کن وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان خاتون نے اپنے والد کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کرایا اور دعویٰ کیا کہ ان کی روایتی تقریب میں ایک مندر میں شادی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی میں معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں
ویڈیو کا پس منظر
بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ویڈیو میں 24 سالہ لڑکی کہتی ہے، "یہ میرے والد ہیں، اور ہم شادی کے بعد خوش ہیں۔" ان کے ساتھ کھڑے 50 سالہ ‘والد’ نے ان کے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "ہاں، یہ میری بیٹی ہے۔ تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟"
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
تبصرے اور سوالات
اسی دوران، ایک شخص ان سے پوچھتا ہے کہ کیا انہیں ایک دوسرے سے شادی کرنے پر کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی؟ جس پر والد نے بے نیازی سے جواب دیا، "آپ کس دور میں جی رہے ہیں؟ شرم کیوں کریں؟"
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
خاتون کی وضاحت
ویڈیو میں خاتون وضاحت کرتی ہے کہ ان کی شادی ان ناقدین کے لیے ایک جواب ہے جو ان کے تعلق کے بارے میں چہ میگوئیاں کرتے تھے۔ "ہماری شادی ان لوگوں کے لیے ہمارا جواب ہے جو ہماری پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں۔"
سوشل میڈیا پر ردعمل
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ محض تفریحی مقاصد کے لیے بنائی گئی ہو سکتی ہے۔ اس ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔








