نرگس فخر کی بہن نے اپنے بوائے فرینڈ اور اس کی خاتون دوست کے گھر کو آگ لگا دی، دونوں ہلاک
ممبئی کی بڑی خبر
بالی وڈ فلم ’راک اسٹار‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آنے والی اداکارہ نرگس فخری کی بہن نرگس فخری کی بہن کو پولیس نے دوہرے قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزراء کی عدم موجودگی، پی ٹی آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ
واقعہ کا پس منظر
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 دسمبر کی صبح نیویارک میں پیش آیا جب 43 سالہ عالیہ فخری دو منزلہ گیراج کے باہر پہنچیں اور زور زور سے چیخی چلائیں کہ 'آج تم سب کا آخری دن ہے، تم سب مرو گے'۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی،جسٹس نعیم اختر افغان
آتش زدگی کی صورت حال
اس دوران پڑوسی شور شرابا سن کر گھروں سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا۔ رپورٹس کے مطابق عالیہ کا سابق بوائے فرینڈ 35 سالہ جیکب اور اس کی 33 سالہ خاتون دوست ایٹین اوپر والی منزل میں سو رہے تھے۔ آگ بجھانے کے بعد دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا، دونوں کی موت گھر میں دھواں بھر جانے اور جھلسنے سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31دہشتگرد ہلاک
پولیس کی کارروائی
اداکارہ کی بہن عالیہ فخری کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب نرگس فخری کا تاحال اس واقعہ پر کسی قسم کا ردعمل نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس اور عالیہ کی والدہ نے یہ ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ ان کی بیٹی اس نوعیت کا جرم کر سکتی ہے۔
جیکب کی والدہ کا بیان
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے جیکب کی ماں نے اپنے بیان میں بتایا کہ عالیہ جیکب سے دوبارہ اپنے تعلقات بحال کرنا چاہتی تھی لیکن جیکب اس کے لیے رضامند نہیں تھا۔ جیکب کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا اب ایٹین کے ساتھ تھا اور وہ دونوں خوش تھے، عالیہ نے یہ انتہائی قدم جلن اور حسد میں اٹھایا۔








