پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تاریخی اعزاز

بلاوائیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری کیخلاف ملک گیر مہم کے کیا نتائج سامنے آئے ۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

زمبابوے کے خلاف شاندار فتح

منگل کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، خواجہ آصف

250 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ

زمبابوے کے خلاف کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کا مجموعی طور پر 250 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کا معاملہ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرینس’ کی ہدایت

پہلی ٹیم بننے کا اعزاز

پاکستان کرکٹ ٹیم 250 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ گرین شرٹس نے 250 میں سے 144 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 95 میں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاہدہ طے نہ ہونے کی صورت میں نتائج بہت برے ہوں گے: ٹرمپ کا انتباہ

مساوی میچز اور بے نتیجہ نتائج

4 میچز برابر بھی ہوئے جن میں 3 کا فیصلہ سپر اوور اور ایک کا بال آؤٹ میں ہوا، ان میں سے 3 میں قومی ٹیم کو شکست اور ایک میں کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ 7 میچز بے نتیجہ بھی ثابت ہوئے۔

دوسرے نمبر پر بھارت کا مقام

سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی ٹیم کی فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 242 میچز کھیلے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...