بھارت نے اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹس کےلئے”ہائبرڈ ماڈل“مسترد کردیا
بھارت کا ہائبرڈ ماڈل پر انکار
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل کی ضد کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ملک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ فارمولا ماننے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بے شمار چھوٹی بڑی برانچ لائنیں تھیں جو چاروں صوبوں میں پھیلی ہوئی تھیں،بیشتر بند ہو چکی ہیں جو ابھی چل بھی رہی ہیں وہ آخری ہچکیاں لے رہی ہیں
پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل پیش کرنا
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 2031 تک بھارت میں شیڈول تمام آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل ہی اپنانے کا فارمولا پیش کیا تھا۔ اگر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پھر گرین شرٹس بھی بھارت کا رخ نہیں کریں گے، کیونکہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے حکومت اجازت نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
بھارتی بورڈ کا نیا موقف
تاہم اب بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، اس لیے کوئی بھی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میں اس قیدی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، جس کے ساتھ کوئی ملاقات کرنا ہی نہیں چاہتا، سینیٹر ایمل ولی خان
سیکیورٹی کا جائزہ
قبل ازیں بھارت کے علاوہ آئی سی سی کے وفد پاکستان میں سکیورٹی اور سٹیڈیمز کی تعمیرات کا جائزہ لے کر جا چکے ہیں، لیکن کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ تاہم بھارت نے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
آئندہ آئی سی سی ایونٹس
خیال رہے کہ آئی سی سی کے تحت ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2025، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اور 2029 کی چیمپیئنز ٹرافی کے علاوہ 2031 کا ون ڈے ورلڈکپ بھی بھارت میں شیڈول ہے۔
آئی سی سی بورڈ کا اجلاس
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ اجلاس طلب کرے گا۔








