سفاک ملزم نے اپنے کزن کے قتل کے بعد مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے دس لاکھ روپے نکلوا لیے
شیخوپورہ میں خالہ زاد بھائی کا قتل
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خالہ زاد بھائی کو دھوکے سے قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تین ہفتے میں رنگت گورا کرنے کا دعویٰ اور 15 لاکھ روپے کا جرمانہ: ‘شارخ کے اشتہار نے مجھے یہ کریم خریدنے پر مجبور کردیا’
پولیس کی کارروائی
ڈان نیوز کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے مقتول کے کزن کو دو دوستوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے والدین کے اکلوتے بیٹے یٰسین کو گولی مار کر قتل کیا اور اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکال لیے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار
لاش کی برآمدگی
پولیس کے مطابق ملزمان بوری بند لاش نہر میں پھینکنے جا رہے تھے کہ پولیس نے گلی میں کھڑی کار سے لاش برآمد کرلی، ملزمان سے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان انگوٹھے کو استعمال کرکے مزید رقم نکلوانا چاہتے تھے۔ مقتول یٰسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔
مقدمہ اور تحقیقات
شیخوپورہ کے تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔








