آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ
ڈنر کا اہتمام
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپیشل پرسنز فاونڈیشن کے چئیرمین آغاجانی نے وائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب محمد افضل کے اعزاز میں لاہور میں ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں محمود بھٹی سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، محمود جویہ ایڈوکیٹ، سید خادم عباس شاہ ڈائریکٹر ریلوے اڈٹ پاکستان ریلوے، سید نسیم عباس شاہ، مزمل الیاس ڈپٹی سیکرٹری بلدیات، عظیم اعوان ڈپٹی سیکرٹری اربن ہاؤسنگ پنجاب، محمد افضل وائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب، مبشر، رجسٹرار گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کورئیر کا روپ دھار کر ڈاکو بھارتی سائنسدان سے 2 کروڑ روپے لے اڑے
معذور نوجوانوں کے لئے تعلیم
آغاجانی نے یونیورسٹیوں میں معذور نوجوانوں کے ایڈمشن اور ان کے لئے سہولتیں پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گورنر پنجاب سے خاص طور پر کہا ہے کہ سپیشل افراد کے لئے کوئی بڑا پیکج بنایا جائے تاکہ انہیں معذور نہ سمجھا جائے۔ یورپ میں سپیشل افراد اپنے ملک اور سماج کے طاقت بن جاتے ہیں اور اس کا کریڈٹ ان کی حکومتوں اور سٹیک ہولڈرز کو ملتا ہے۔
داخلے اور پریکٹیکل نصاب
انہوں نے سفارش کی کہ ہر یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ سپیشل افراد کو داخلے دیے جائیں اور پھر ایسا پریکٹیکل نصاب فراہم کیا جائے کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد آسانی سے نوکریاں حاصل کرسکیں۔