پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ، کمانڈنگ آفیسر کی کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
پاک بحریہ کا خیر سگالی دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون نے کینیا کا خیر سگالی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر ایڈوائزر انوشہ رحمان سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈ رس کی وفد کے ہمراہ ملاقات
میڈیکل کیمپ کا انعقاد
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس معاون انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں افریقہ کے دورے پر ہے۔ پاک بحریہ نے جذبۂ خیر سگالی کے تحت کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں کینیا کی عوام کو مفت علاج، آپریشنز اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط
عوام کی جانب سے پذیرائی
آئی ایس پی آر کے مطابق، کینیا کی عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
قبل ازیں، ممباسا بندرگاہ پہنچنے پر کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی، فٹبال میچ کے بعد تصادم میں 11 اسرائیلی زخمی
اہم ملاقاتیں اور تعاون
آئی ایس پی آر کے مطابق، کمانڈنگ آفیسر کی کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے کینیا کی عوام اور بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
دورے کا مقصد
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد انسانی ہمدردی کے جذبے کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور پاکستان کے مثبت تاثر کا فروغ ہے۔








