ضمنی انتخاب میں جیت ،عوام نے انتشار کی بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ سنادیا: وزیرِاعظم
وزیرِ اعظم کی مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا طاہر اقبال کو واضح برتری پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت انتظار کرتی رہ گئی، جیل حکام نے حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا
عوام کی جانب سے اعتماد کا اظہار
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی پی39 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 4.9 پر آنے، عام آدمی کی زندگی میں آسانی، اور ملکی معاشی اعشاریوں میں بہتری کی بدولت پی پی 139 کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
ترقی اور خوشحالی کا پیغام
پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے انتشار کی بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ عوام سے اپنے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
قائد کی قیادت میں عوامی خدمت
اللہ کے فضل و کرم سے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ قائد میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ سوچ اور پارٹی ورکرز کی محنت کی بدولت فتح نصیب ہوئی۔
مریم نواز کی کوششیں
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز بھی دن رات عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لیے مصروف عمل ہیں۔ عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور حقیقی خوشحالی لانے والوں کو منتخب کر چکی۔ انشاء اللہ وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے شبانہ روز محنت جاری رکھیں گے۔








