لاہور میں پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازعے پر کزن کو گولی مارد ی
پولیس اہلکار کا کزن کو گولی مارنے کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باغبانپورہ میں ایک پولیس اہلکار نے جھگڑے کے دوران اپنے کزن کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی
لینڈنگ کا تنازعہ
پولیس کے مطابق اہلکار عثمان کا اپنے کزن زاہد کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ اُس نے زبردستی اپنے کزن زاہد کو ساتھ لیجانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
واقعہ کی تفصیلات
متاثرہ شخص کے مزاحمت کرنے پر عثمان نے سرکاری پستول سے فائرنگ کردی جس سے زاہد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، ملزم کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت خارج
مقدمہ درج
واقعے کا مقدمہ پولیس اہلکار عثمان سمیت تین افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ زاہد کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر فائر لگا جسے طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف بار ایسوسی ایشنز میں چیکس کی تقسیم ،ینگ وکلاء کا ٹریننگ پروگرام ایک ماہ تک شروع کر دیا جائے گا: صوبائی وزیر قانون
پولیس کی کارروائی
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری زاہد کی مدعیت میں نامزد ملزم عثمان، طیب اور خورشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔








