جوڑے کی جہاز میں شرمناک حرکات کی ویڈیو وائرل، سٹاف کو لینے کے دینے پڑ گئے
سویس ایئرلائنز کے عملے پر تحقیقات
زیورخ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کے عملے کے ارکان مبینہ طور پر ایک جوڑے کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں "پرائیویسی کی خلاف ورزی" کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ جوڑا مبینہ طور پر جہاز کے کاک پٹ کے قریب عوامی جنسی عمل میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
واقعہ کی تفصیلات
نیوز 18 کے مطابق یہ واقعہ نومبر 2024 میں اس پرواز کے دوران پیش آیا، جو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے سوئس شہر زیورخ جا رہی تھی۔ رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا خاموشی سے فرسٹ کلاس سیکشن کے قریب موجود گیلری کی طرف گیا، جہاں انہوں نے غیر اخلاقی حرکتیں کیں۔ ایک لیک ہونے والی ویڈیو، جو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، مبینہ طور پر خاتون کو اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے دکھاتی ہے۔
ایئرلائن کا موقف
ایئرلائن نے اس واقعے یا جاری تحقیقات پر ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ غیر اخلاقی حرکت مبینہ طور پر کاک پٹ کے دروازے کے اوپر نصب ایک لائیو فیڈ کیمرے کے ذریعے نشر ہوئی۔ یہ لائیو فیڈ عام طور پر پائلٹس کو دکھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور ریکارڈ نہیں کی جاتی۔ اس لیے امکان ہے کہ کسی نے مبینہ طور پر علیحدہ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے اس واقعے کو فلمایا۔ بعد میں اس شخص، جو ممکنہ طور پر پائلٹ یا فلائٹ اٹینڈنٹ ہو سکتا ہے، نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلا دیا۔