ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم کام بہر حال اپنے انجام کو پہنچ جائے گا آپ جس بھی طرف سے مشکل پیش آ رہی تھی وہ فوری رک جائے گی اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے صورت حال بہتر ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالت کا آج کا فیصلہ تاریخی اور واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو زرداری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
دشمن اور دوست میں تمیز کریں آپ جس کو اپنا سمجھ رہے ہیں وہ آپ کو مشکل میں نہ ڈال دے اس کا بڑا خطرہ ہے اس لئے آج کچھ صدقہ دے کر چلیں گے تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے بڑھتی کشیدگی کے باوجود جنگ بندی پر اتفاق کیا اور۔۔‘‘ امریکی تجزیہ کار نے اہم بیان جاری کر دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بار پھر صورت حال میں واضع تبدیلی کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں کوئی بڑا اہم کام ہونے کی امید ہے اور جو راستہ بند ہو گیا تھا وہ بھی کھل جائے گا اللہ پر بھروسہ رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کیخلاف بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج، ریلیاں نکالی گئیں
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بلاک رقم واپس آ جائے گی آج اس بارے میں آپ سے وعدہ کیا جائے گا اور جن لوگوں کو اب اپنے بارے میں کوئی فیصلہ لینا ہے وہ لے سکتے ہیں اب موقع اچھا مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم: 1953 میں مسلم لیگ کی حکومت کے دوران شروع ہوا، 6 سال میں مکمل ہونا تھا، مگر سیاسی مخالفت اور مصلحتوں کے سبب مکمل نہ ہو سکا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
راہ چلتے ایک فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے اور کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آ سکتی ہیں جس میں مستقبل کی اچھی خبریں ہوں گی ایک ناراض سے دوبارہ تعلقات بحال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی، خواجہ آصف
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو مخالفین پھر سرگرم عمل ہیں اور اولاد کو بھی محفوظ بنانا اس وقت آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بڑی مشکل سے ایک نئے سلسلے بننے کی خبر آ رہی ہے آپ کو آج ان شاءاللہ اپنے بڑے مقصد کی طرف پیش قدمی کی خبر بھی ملے گی اور جو لوگ بندش میں تھے وہ آزاد ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 4ہزار روپے فی تولہ اضافہ
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ معاملات اب تیزی سے حل کرنے کی ضرورت ہے اب حالات بدل رہے ہیں اکیلے زندگی کی جنگ لڑنی ہے تھوڑی سی مدد نہ ملے گی اور آج سمجھ لیں کہ اس کی ابتداءہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
سب مطلب پرست گرد جمع ہیں ان کو خود سے دور کریں اور خانگی امور پر ان دنوں خاص توجہ دیں آج کا دن اگر لاپرواہ رہے تو پھر بات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس کام میں بھی آپ کو مشکل پیش آ رہی تھی آج وہ آسان ہوگا اور ایک ایسے مقام سے فائدہ ملے گا جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا آپ کی صحت بھی اب بہتر ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پر سندھ میں نیا بحران، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے پہلے کافی دنوں سے اپنے کام میں مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے اب ان کے راستے کھل رہے ہیں اب وہ تیزی سے بحکم اللہ نقصان سے نکل کر نفع میں آنا شروع ہو جائیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات کا اچھی طرح جائزہ لیں کسی مقام پر تو غلطی ہوئی ہے جب اس کو دور کر لیں گے تو بڑے مسئلے سیدھے بھی ہو جائیں گے آج تو آپ کی صحت کا صدقہ بھی بنتا ہے۔








