سیکیورٹی فورسز کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 آپریشنز ، 22 خوارج جہنم واصل، 6 زخمی ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 الگ الگ آپریشنز میں 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے: اسحاق ڈار

پہلا آپریشن: گل امام میں کامیابی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ تھراپی کیا ہے جو عامر خان اپنی بیٹی کے ساتھ کر رہے ہیں؟

دوسرا آپریشن: شمالی وزیرستان میں کارروائی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپین کے بادشاہ اور ملکہ پرمشتعل عوام نے مٹی پھینک دی،گارڈ لہولہان

تیسرا آپریشن: تھل میں خوارج کی ناکامی

تیسرے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع تھل میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی خوارج کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک وطن کے 6 بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

قومی عزم اور سینیٹائزیشن آپریشنز

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...