انتشاری ٹولہ ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے: عابد شیر علی

ملک کی حالت اور مسلم لیگ ن کی کوششیں

بر منگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ انتشاری ٹولہ ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کر کے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں، بڑا دعویٰ سامنے آیا

مریم نواز کے اقدامات

عابد شیر علی کا نائب صدر مسلم لیگ ن ویسٹ مڈلینڈ برطانیہ خواجہ عرفان کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خاموش انقلاب برپا کیا ہے۔ پنجاب میں کسان اور طالب علم اب دل لگا کر ملک کے لیے کام کر رہے ہیں، سستی بجلی اور مفت سولر پینل کی فراہمی مسلم لیگ کا منشور ہے۔ پنجاب اس وقت گورننس اور معاشی اعشاریہ کے حوالے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

تمام صوبوں کی ترقی میں کردار

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ بھی اپنی بساط کے مطابق ترقی کر رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے حالات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہاں کی حکومت عوام کو بھول چکی ہے۔ دوسری طرف انتشاری ٹولہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے ساتھ مل کر اس کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...