محمود غزنوی کی طرح حملے کرتے رہیں گے، علی امین گنڈا پور کا بیان
سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ابھی سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اداکار نے شادی کی منتیں کرکے تھک جانے کے بعد آئمہ بیگ، حمیرا چنا کا نمبر مانگا، شازیہ منظور
حملوں کی شدت
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں ہمارے کارکنوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی، حکومت نے دفعہ 245 لگا کر ہمارے لوگوں کا قتل کرایا۔ 12 ورکرز شہید اور 107 ورکرز کا ابھی تک پتہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہونے تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہ پہنچ سکے
میڈیا کا کردار
علی امین نے کہا کہ میڈیا نے ہمارے شہداء کے جنازے نہیں دکھائے، لاپتہ ورکرز سے متعلق تحفظات ہیں۔ ہزاروں کارکن گرفتار اور زخمی ہیں۔ کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے ملک برباد کرنے والوں کے نام لیے تو ہمارے رہنما سٹیج سے چھلانگیں مارکر دوڑ گئے، جاوید لطیف
مزاحمت کی تیاری
ان کا کہنا تھا کہ پانی پت جنگ کی طرح حملے کریں گے۔ 5 حملے ہم نے کر لیے ہیں، جس طرح محمود غزنوی نے 17 حملے کیے ہم بھی اسی طرح حملے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی طیارے کی تباہی سے ایران مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، ٹرمپ
پشتونوں کا کردار
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی میں پشتونوں کا کردار تھا، پشتون کشمیر آزاد کراتے ہیں تو ٹھیک اور اپنی آزادی کے لیے لڑیں تو غلط؟ فرنٹ لائن پر لڑتے ہیں اور لڑیں گے، ہم شیر ہیں اور شیر رہیں گے۔
سیاسی صورتحال
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر گیم کی ہے، یہ ملک کے اندر نفرتیں پھیلا کر خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔ حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہوا ہے۔








