شاہد آفریدی نے سونالی باندرے سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
شاہد آفریدی کا سونالی باندرے سے تعلقات پر تبصرہ
کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی اداکارہ سونالی باندرے سے خفیہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف آج کی سیاست میں فی الحال کوئی کمال نہیں دکھا پا رہی، سزاؤں اور نا اہلیوں کا سیلاب بتا رہا ہے کہ سب اچھا نہیں: حامد میر
آرٹس کونسل کراچی میں گفتگو
آرٹس کونسل کراچی میں جشن کراچی اور 17ویں اردو عالمی کانفرنس میں خصوصی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس سوال کا جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا، اعلامیہ میں کیا شامل نہ کروا سکا؟ جانیے
ہنسی مذاق میں جواب
شاہد آفریدی نے بولی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے سے افئیر کے حوالے سے سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ 'اب میں سب نانا بن گیا ہوں'۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب کے قریب نقصان ہوا ہے، وسائل کم ہونے کے باوجود فائر فائٹر نے جان کا نذرانہ دیا، عقیل کریم ڈھیڈی
نانا بننے کا اعتراف
انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'میں نے خود کو ابھی تک نانا تسلیم نہیں کیا، جب تک پانچویں بیٹی کے بچے نہیں ہوجاتے اُس وقت تک خود کو نانا نہیں سمجھوں گا'۔
تعلقات کے افواہیں
واضح رہے کہ سونالی باندرے کے پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے ساتھ رومانی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں تاہم دونوں کھلاڑی ہر دور میں ان تعلقات کی تردید کرتے رہے ہیں۔








