وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا گیا
وفد کی تفصیلات
10 رکنی وفد وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں بیجنگ روانہ ہوا، مریم نواز شریف کا دورہ چین 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ وفد میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور، سٹاف آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور دیگر بھی وفد کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا ہدف دیدیا گیا
دورے کی دعوت اور انتظامات
چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی جانب سے مریم نواز شریف کو چین دورے کی دعوت دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ان کی سی پی سی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیوجیان چاو سے ملاقات ہوگی، نائب وزیر سن حیان وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پاسپورٹ اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں: پاکستان کے علاوہ ایک اور ملک نے پاسپورٹ پر شائع کرنے کا اعلان کر دیا
میٹنگز اور دورے
مریم نواز شریف کی سی پی سی کی مرکزی قیادت، ماحولیات کے وزیر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شی جی تان ہسپتال کا دورہ کریں گی جہاں ان کو چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وہ بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوبیل نہ ملنے پر خود کو صرف امن کے بارے میں سوچنے کا پابند نہیں سمجھتا: ٹرمپ کا ناروے اور فن لینڈ کو خط
سائنسی و تعلیمی دورے
وزیر اعلیٰ پنجاب سائنس پارک، ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور جدید سائنسی طریقوں کے استعمال سے متعلق اداروں کا بھی دورہ کریں گی۔ وہ درآمدی اشیا کی نمائش میں بھی شرکت کریں گی، مریم نواز شریف چین کے ایک پرائمری سکول کا دورہ کریں گی جہاں ان کو چین میں تعلیمی نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔
اقتصادی تعاون کے امکانات
پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔ مریم نواز ہوائی ٹیکنالوجیز فیکٹری کا دورہ بھی کریں گی۔ چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی، چین اور صوبہ پنجاب میں اشتراک عمل اور معاشی تعاون کے امکانات پر بھی پیشرفت متوقع ہے۔








