سرکاری حج سکیم: درخواستوں کی وصولی منگل تک جاری رہے گی
حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج سکیم میں داخلے کے آخری دو دن پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ: 1935 کے زلزلے کے بعد کی سب سے بڑی تباہی
درخواستوں کی تعداد
مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں، درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو ترمیم پی ٹی آئی اسحاق ڈار کیلئے لائی تھی اب اس کا نشانہ مراد سعید بنیں گے : رانا ثناءاللہ
داخلے کی تفصیلات
ترجمان نے کہا کہ ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے، دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہوں گے جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے معلومات
مذہبی امور کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔








