یہ ایک لڑکی ہے جس کے بالوں کا رنگ تمہارے جیسا ہے: اپنی بیٹی کو مار کر بوائے فرینڈ کو میسج کرنے والی لڑکی کی کہانی

مقامی خبر: اوہائیو میں نوجوان لڑکی کا خوفناک جرم

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنا حمل چھپائے رکھا، اپنے باتھ روم میں بچی کو جنم دیا اور پھر اسے قتل کردیا۔ ایمل ویور نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو میسج کیا کہ یہ ایک لڑکی تھی جس کے بال تمہارے جیسے تھے، میں کوئی بچہ نہیں چاہتی اور میں نے اس کو ٹھکانے لگادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے قتل کے الزام میں 21 سال قید کاٹے والے شخص کی سزائے موت ڈیڑھ گھنٹہ قبل مؤخر کر دی گئی

واقعہ کی تفصیلات

ڈیلی سٹار کے مطابق واقعے کے وقت ایمل ویور کی عمر 21 سال تھی۔ اس نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ایک بن بیگ میں ڈال کر پھینک دیا جسے بعد میں مسکنگم یونیورسٹی کے طلباء نے دریافت کیا۔ بچی کو پھینکنے کے بعد ایمل میکڈونلڈز گئی لیکن جب وہ واپس آئی تو تب تک پولیس آچکی تھی جس نے اسے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ عادات جو آپ کی شخصیت کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، انکی اصلاح خوشگوار اور مسرت انگیز کام ہو سکتا ہے، خود کو بے وقعت سمجھنے کی کوئی وجہ نہیں

تحقیقات کی صورت حال

تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ بچی، جس کا بعد میں ایڈیسن نام رکھا گیا، دم گھٹنے سے موت کا شکار ہوئی تھی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ایمل اپنے حمل کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں تھی اور معمول کی زندگی گزار رہی تھی، شراب پی رہی تھی، چرس پی رہی تھی اور یہاں تک کہ ڈوج بال ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے رہی تھی، کیونکہ وہ بچے کو رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔

عدالتی کارروائی اور سزا

بچے کی موت 2015 میں ہوئی اور 2016 میں ایمل کو سنگین قتل، لاش کے ساتھ بدسلوکی اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ سنہ 2022 میں اس مقدمے کو دوبارہ کھولا گیا۔ نومبر 2023 میں ویور کو 20 سال بعد پیرول کی اجازت کے ساتھ عمر قید کی سزا دوبارہ سنائی گئی۔ وہ 2035 میں پیرول کے لیے اہل ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...