جنوبی افریقہ میں بھارتی کاروباری شخص کو اسی کی بیوی نے اغوا ءکرادیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
جوہانسبرگ میں کاروباری شخصیت کا اغوا
جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) – جنوبی افریقہ میں بھارتی نژاد ایک معروف کاروباری شخصیت کی اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بھاری تاوان کے لیے اپنے شوہر کے اغوا کی منصوبہ بندی کی۔ اشرف قادر اپنے خاندانی کاروبار "بابو کیٹیکس" کے نام سے مشہور ہیں، انہیں اور ان کی 47 سالہ اہلیہ فاطمہ اسماعیل کو گزشتہ اتوار کو پریٹوریا میں اپنے کاروباری احاطے کے قریب سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ حکام نے انہیں پیر کے روز بغیر کسی نقصان کے بازیاب کرالیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی ٹیسٹ میچ غیر ضروری نہیں،تسلسل کے ساتھ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے کی کوشش کریں گے،اظہر محمود
پولیس کی کارروائی
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس اینٹی کڈنیپنگ یونٹ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نجی تفتیش کاروں کی مشترکہ ٹیم نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں مامیلوڈی کے ایک گھر سے گرفتار کیا، جہاں مبینہ طور پر اسماعیل اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: Sodi Arabia ya Pakistan: Kaun Musalman Ummah ki Qiyaadat Karega? – Fazlur Rehman
مشتبہ افراد کے خلاف الزامات
چاروں ملزمان پر اغوا، تاوان کا مطالبہ، اور دیگر سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں اغواء کے لیے استعمال کی گئی گاڑی کو جان بوجھ کر اشرف قادر کی کار سے ٹکرانے کا الزام بھی شامل ہے۔ پولیس کی جانب سے تاوان کی رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا۔
مزید گرفتاریاں
اگرچہ پولیس نے مزید معلومات فراہم نہیں کیں، ایک قریبی خاندانی دوست نے، جو گمنامی کی شرط پر بات کر رہے تھے، مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک پانچواں مشتبہ شخص، جس کے بینک اکاؤنٹ میں قادر کے فنڈز منتقل کیے گئے تھے، کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔








