فیصل طاہر خان کی ڈاکٹر امجد ثاقب بانی اخوت فاؤنڈیشن سے ملاقات
ملاقات کا احوال
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) فیصل طاہر خان نے بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان برکس میں شامل کیوں نہیں ہوا اور کیا اس اتحاد کی توسیع بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے؟
اخوت فاؤنڈیشن کی کہانی
روزنامہ پاکستان سے بات چیت میں فیصل طاہر خان نے بتایا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت فاؤنڈیشن کی متاثر کن کہانی شیئر کی اور بتایا کہ کس طرح 100 ڈالر سے شروع ہونے والی ایک فاؤنڈیشن نے اب 1 بلین ڈالر سے زیادہ کے بلاسود قرضے دیئے ہیں جو غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ایک ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
لیکچر کا موضوع
فیصل طاہر خان نے بتایا کہ 2022 میں اخوت یونیورسٹی کے طلباء کو "خود کو دریافت کرنے کا سفر" کے موضوع پر لیکچر دیا تھا۔