ایک سال میں کرپشن کی مد میں کتنے سو ارب روپے برآمد کیے گئے؟ قومی احتساب بیورو کے تہلکہ خیز انکشافات
نیب کی نئی رپورٹ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک سال میں کرپشن کی مد میں کتنے سو ارب روپے برآمد کئے گئے؟ قومی احتساب بیورو نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں
ریکارڈ برآمدگی
تفصیلات کے مطابق نیب نے ایک سال میں کرپشن کی مد میں 3 ہزار 8 سو ارب روپے برآمد کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ قومی احتساب بیورو نے اپنے قیام سے اب تک بلاواسطہ اور بلواسطہ 6 اعشاریہ 1 کھرب روپے کی برآمدگی کی ہے۔ نیب نے 22 ہزار درخواستیں نمٹا دی ہیں، شکایات کی تعداد 4000 ماہانہ سے کم ہو کر صرف 400 رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 31 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
چیئرمین نیب کا خطاب
"جنگ" کے مطابق انسداد بدعنوانی کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا کہ بدعنوانی کسی بھی شکل میں پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب نہ صرف پرعزم ہے بلکہ قومی سرمایہ کے تحفظ، بازیابی اور عوام الناس کی لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کے حوالے سے مثالی کارکردگی دکھائی ہے۔ نیب نے صرف ایک سال کے دوران 3800 ارب روپے یعنی 13.57 بلین امریکی ڈالر کی برآمدی کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کے جوتوں کا جوڑا 28 ملین ڈالر میں فروخت، ریکارڈ بن گیا
متاثرہ افراد کی واپسی
18 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی گئی ہیں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ملکی آبادی کا 65 فیصد 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انہیں انسداد بدعنوانی کے عمل میں شریک کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے تعلیمی و تحقیق کی اداروں کی تحقیق اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے عوامی آگاہی کا ہمہ گیر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے سونالی باندرے سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
نیب میں بہتری
انہوں نے کہا کہ نیب میں وزٹرز فیڈ بیک سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی روشنی میں نہ صرف بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے بلکہ ادارے کی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ نیپرا کے تعاون سے بھی پاور سیکٹر میں کام کیا جا رہا ہے جس کے اثرات جلد مرتب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے وفد کی ملاقات
رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریلیف
چیئرمین نیب نے نیب افسران سے کہا کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کے لیے جذبے کے ساتھ کام کریں۔
مفاہمت کی یادداشتیں
چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کیسز کے جلد تصفیہ کے لیے نیب نے 10 ملکوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے سیکنڈ ریذیٹنسی، امیگریشن انوسٹمنٹ اور کرپٹو کرنسی کے معاملات پر یو این او ڈی سی تعاون کرے گا۔