GHQ حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
جی ایچ کیو حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا
وارنٹ گرفتاری کا اجراء
عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ، کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج سے آغاز
سماعت کی تفصیلات
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونی تھی لیکن سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی
پچھلی سماعت پر کارروائی
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت 89 رہنماﺅں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ ملزمان کو آج گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
عدالتی حکم
وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گزشتہ سماعت پر عدم حاضری کی بناءپر جاری کئے گئے تھے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔








