سوڈان: مارکیٹ پر فضائی حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
سوڈان میں جاری جھڑپیں
خرطوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس یونیفارم کی تضحیک کا معاملہ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج
شمالی دارفر میں فضائی حملہ
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی دارفر میں سوڈانی فوج کے فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند
ہفتہ وار بازار کا نشانہ
سوڈانی فوج نے شمالی دارفر میں مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ ہفتہ وار لگنے والے بازار میں قریبی دیہاتوں سے بڑی تعداد میں لوگ خریداری کرنے آئے تھے جو حملے کا نشانہ بن کر ہلاک و زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی حالت
ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔








