فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سزا بھی ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
فیصل واؤڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سزا بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکہ میں انتقال کر گئے
سول نافرمانی کی کال
ایکسپریس نیوز کے مطابق، فیصل واؤڈا نے کہا کہ پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ 14 دسمبر کی سول نافرمانی کی کال کا تعلق فیض حمید کے ٹرائل سے ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور حواریوں کا نہ ہو۔
پی ٹی آئی کی کمزوری
فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، جبکہ پاکستان میں اب ایسا میرٹ کا نظام آ گیا ہے کہ کوئی طاقتور آدمی بھی نہیں بچ سکتا۔ سینیٹر نے کہا کہ پانچ ماہ بعد شواہد جمع کرنے کے بعد انہوں نے اپنے بندے پر فرد جرم عائد کی۔