غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر
پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں پھر علیمہ خانم نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اینٹی کرپشن عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر میرے کانٹینٹ سے منفی اثر ہوا ہو تو میں پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا پہلا ولاگ
طبیعت کی خرابی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت کا حکم
یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کررکھا ہے۔








