پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس ،سیکرٹری داخلہ نے جواب عدالت میں جمع کر ادیا
پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں عدالت کی توہین کیس
سیکرٹری داخلہ کا جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں توہین عدالت کیس میں سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم علی آغاکی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔
عدالتی ہدایت اور کمیٹی کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے جواب میں کہا کہ عدالتی ہدایت کے مطابق کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، اور آئی جی کمیٹی کا حصہ تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ رابطہ
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے بار بار رابطہ کیا گیا، اور انہیں بتایا گیا کہ احتجاج کے لئے نئے قانون کے تحت درخواست دیں۔ تاہم، پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
سیکرٹری داخلہ کا موقف
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ میں بطور سول سرونٹ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پی ٹی آئی نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈی چوک کی جانب پیش قدم جاری رکھی۔