جاپان کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 31 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
جاپان کی جانب سے پاکستان کو انسداد پولیو مہم کے لیے گرانٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے لیے 31 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی کچھ سیاسی خواتین نے بالکل مریم نواز کے انداز میں تیار ہونا شروع کردیا: کامران احسن
گرانٹ کا استعمال اور معاہدے
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ جاپان کی جانب سے ملنے والی گرانٹ 2025 کی پولیو مہمات میں استعمال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے جاپان، جائیکا اور یونیسف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ ملنے والی گرانٹ سے 2 کروڑ سے زائد پولیو ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکہ، 2بچے شہید ، 8زخمی
پاکستان کے عزم اور حوصلے
عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ جاپان کی مستقل حمایت کے ساتھ ہم پولیو کے خلاف اپنی کاوشوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانے کے عزم پر قائم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، شہریوں کو گھر بیٹھے 110 ملین روپے کی بچت
پاکستان میں پولیو کی صورتحال
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں اب تک 59 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں شامل ہے جہاں سے ابھی تک پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا۔ ملک میں پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر حکومت پاکستان اپنے شراکت داروں کے تعاون سے 2025 میں ایک وسیع اور سٹریٹجک ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد بچوں میں اس مہلک بیماری کا خاتمہ ہے۔ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچے ہدف ہوتے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کی تاریخیں
پنجاب کے 36 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر کو ہو گا۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی، جبکہ دیگر 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔ صوبے میں مہم کے دوران 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔








