شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے
پاکستانیوں کا انخلا شروع
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اب تک 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: درخت کٹائی پر ہائی کورٹ برہم، ایڈووکیٹ جنرل کو میٹنگ کی ہدایت
انخلا کے اقدامات
ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے اقدامات شروع ہوگئے ہیں، 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان میں پہنچ گئے، تمام افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے بیروت سے پاکستان لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد
محصور پاکستانیوں کی اپیل
خواتین سمیت کچھ پاکستانی بیروت کے ہوٹل میں محصور ہیں، پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لئے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو وائرل
خصوصی پروازوں کی تیاری
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خصوصی پرواز 48 گھنٹوں میں بیروت سے پاکستانیوں کے لئے چلانے کا فیصلہ ہوا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سول ایوی ایشن خصوصی پروازوں کی اجازت دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے، ایک جاں بحق، ایک لاپتا
وفاقی کابینہ کا اجلاس
گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شام کی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شام سے 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں، جہاں سے انہیں پاکستان لایا جائے گا، 20 کے قریب اساتذہ اور طالب علموں میں سے سات اساتذہ بھی لبنان پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔








