بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے: وزیراعظم
وزیر اعظم کی بلوچستان میں ترقی کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
ملاقات میں ترقیاتی امور پر بات چیت
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی موجود تھے۔
نوجوانوں کے روزگار کے لئے اقدامات
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
صوبائی امور پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ غلام قادر کی وزیر اعظم سے ملاقات
دریں اثنا، وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی، شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے 23 ارب روپے کے پیکیج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔