چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کو ادھورا چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی جے شاہ آسٹریلیا پہنچ گئے

جے شاہ کا آسٹریلیا دورہ
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تعطل کا شکار چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کو ادھورا چھوڑ کر چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جے شاہ آسٹریلیا پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، چیئرمین آئی سی سی جے شاہ برسبین گئے ہیں، ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیو جیت سائیکیا بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سال کے 365 دن کیفے چلانے والی 100 برس کی خاتون، 1958 سے کوئی چھٹی نہیں کی
اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے شاہ ممکنہ طور پر اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جبکہ وہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر سوالات
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کو آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھا جا رہا ہے۔