پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا: فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا کی گفتگو
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا میموریل ڈے پر پیغام، سابق صدر بائیڈن اور انتظامیہ پر خوب غصہ نکالا
عمران خان کی تنہائی
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا، عمران خان نے جو کرتوت کئے وہ اب بھگتنا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 78 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، 11 ملزمان کو عمر قید کی سنا دی گئی
عدالتی فیصلے اور قانون کی برابری
عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں یا بے قصور۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اگر غلط کام کیا تو عدالتیں سزا دیں گی، بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے، ملک کے ہر شہری کیلئے قانون برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیو ویکسینیشن سے انکار دراصل بچوں کے بہتر مستقبل سے انکار ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
پی ٹی آئی کی روایات
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ بشریٰ بی بی کہتی ہیں اکیلا چھوڑ دیا، وزیراعلیٰ کہتے ہیں میرے ساتھ تھیں، دونوں میں سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟
سول نافرمانی کی تحریک
سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ڈائیلاگ ہے، سنجیدہ نہ لیا جائے۔








