پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات کردیے۔
چیف جسٹس کی منظوری
نجی ٹی وی سما کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ججز کے تعینات مقامات
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں تعینات کیا گیا۔
- سیشن جج اورنگزیب کو اینٹی کرپشن عدالت ملتان میں تعینات کیا گیا۔
- سیشن جج خاور رشید کو اینٹی کرپشن عدالت روالپنڈی تعینات کیا گیا۔
- سیشن جج اظہار الحق کو اینٹی کرپشن عدالت سرگودھا تعینات کیا گیا۔
دیگر سپیشل کورٹس میں تعیناتیاں
لاہور ہائیکورٹ نے دیگر چار سپیشل کورٹس میں سیشن ججز کو بھی تعینات کردیا ہے۔