نواز شریف کی عبدالمالک بلوچ سے ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 4 ماہ کے دوران 64کروڑ 46لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد
سیاسی کردار کی یقین دہانی
"جنگ" کے مطابق جاتی امرا لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: منصوبہ بندی کے ساتھ انتہائی قریبی لوگوں کے ساتھ مل کر مائنس عمران خان منصوبے پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے ،مشال یوسفزئی
تفصیلی تبادلہ خیال
دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں پر گفتگو
دوران گفتگو، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر نواز شریف کو مبارک باد دی۔








