ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان شاءاللہ اس سے نکلنے کا کوئی سبب بن سکتا ہے اور مالی طور پر بھی کوئی غیبی مدد ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید کوڈو کے انتقال سے پاکستانی تھیٹر اور کامیڈی ایک عظیم فنکار سے محروم ہو گئے: عظمٰی بخاری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی معاملات میں ٹینشن کا شکار ہیں وہ دو تین یوم میں اس سے نکل جائیں گے۔ فی الحال اب خاموشی سے دن گزاریں اور جن پر غصہ آ رہا ہے اس طرف توجہ نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ابھی چند اہم فیصلے کرنے ہیں، اس میں آپ اکیلے بھی ہو سکتے ہیں یہ یاد رہے اور فی الحال اوپن ہو کر نہ چلنے کا مشورہ بھی ہے۔ مخالفین تاک میں لگے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے اپنے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں، کامیابی ملے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار ہیں ان کے لئے خوشخبری نظر آ رہی ہے۔ ان شاءاللہ
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری بنانے کی منظوری دے دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت مالی طور پر صورتحال خراب نظر آتی ہے اور فی الحال کوئی سلسلہ بھی بنتا دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو ابھی انتظار کرنا ہوگا اور موجودہ کام میں ہی دلچسپی لینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کر کے اپنے لئے قدم اٹھانا ہوگا اور جو بھی فیصلہ کریں پھر اس پر کھڑے ہو جائیں۔ اب پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ہے، قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آ گئی۔
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج اللہ نے چاہا تو ایک بڑے کام میں کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ جس بات کو لے کر پریشان تھے اس کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اب گھر پر توجہ مزید درکار بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم، سینیٹ سے منظوری کے بعد بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال بہتر تو ہو رہی ہے مگر آپ کو کسی بد نظری نے بھی ساتھ ساتھ تنگ کیا ہوا ہے۔ آپ صورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ نہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، اللہ کرے آپ کے حق میں ہو مگر خود بھی دعا کریں۔ یا تو آپ کو بہت کچھ دے جائے گا اور یا پھر مشکل میں ڈال جائے گا۔ دعا ہی تقدیر بدل دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب پولیس شہداء کی ویلفئر کیلئے سر گرم،شہید پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دیدیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن امور میں دشواریوں کا سامنا ہے، اُن کے دور ہونے میں شاید ابھی چند دن لگ جائیں۔ اس لئے اس وقت تک نماز سے مدد لیں اور صدقے کے عمل کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے پاکستانی شہریوں کا انخلا جاری، 377 وطن پہنچ گئے
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بڑی جلدی دوسروں پر انحصار کر لیتے ہیں، پھر دھوکا ہونے پر پچھتاوا ہوتا ہے۔ اس لئے اب جو خبر مل رہی ہے یا آفر آ رہی ہے، اس کے بارے میں اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نوکری میں جاری پریشانی ختم ہوگی۔ آج بے گناہ افراد کی رہائی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔ دماغ پر جس چیز کا خوف تھا وہ بھی ان شاءاللہ نکل جائے گا۔








