ریکوڈک سے کتنے ارب ڈالرز کا سونا اور تانبا نکالا جاسکتا ہے۔۔۔؟ کینیڈا کی مائننگ فرم کے سی ای او کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد میں سونے اور تانبے کے ذخائر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریکوڈک سے کتنے ارب ڈالرز کا سونا اور تانبا نکالا جا سکتا ہے؟ کینیڈا کی مائننگ فرم کے سی ای او نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 13 رکنی بنچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بنچ میں بیٹھ کر کیا کریں گے، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
ریکوڈک کی ممکنات
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی مائننگ فرم "بیرک گولڈ" کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک بیرسٹو کا کہنا ہے کہ ریکوڈک سے 70 ارب ڈالر تک کا سونا اور تانبا نکالا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جھٹکا ۔۔۔6سال میں پہلی بار مودی کو جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، وجہ کیاہے ؟ جانیے
سرمایہ کاری کی دعوت
"جیو نیوز" کے اینکر شہزاد اقبال کو انٹرویو میں مارک بیرسٹو نے کہا کہ ان کی کمپنی سعودی عرب اور امریکا سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔ خیال رہے کہ کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی حامی بھری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑائی جھگڑا فساد کسی قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتا، دفاعی تنصیبات پر حملہ بہت غلط تھا، رانا ثنا اللہ
سرمایہ کاری کی تفصیلات
امریکی میڈیا کے مطابق بیرک گولڈ ریکوڈک منصوبے میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی، بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ ہوگا، باقی 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور بلوچستان کے پاس ہوگا۔ بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے حصے پر رواں برس سے کام شروع ہو جائے گا۔
پہلی پروڈکشن کی توقعات
ذرائع کے مطابق 2028ء میں ریکوڈک منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔








