عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی 26 نومبر احتجاج میں عبوری ضمانتیں خارج
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 37087 مجالس، 9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ، 1421 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی، 809 کی زباں بندی کے احکامات جاری
سماعت کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت میں پیشی کا معاملہ
دونوں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔








