وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ
وزیراعظم شہباز شریف کا بیلا روس کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی: حلیم عادل، خرم شیر زمان ودیگر پر فرد جرم عائد
دورے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس 10 سے 11 اپریل تک ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میزبان صدر کے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان اپنی نالائقیوں کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھو چکے تھے، ہندو اپنی عیاری سے اب انگریز کیساتھ مل گیا تھا،مسلمانوں کیلئے ہر طرح کی مشکلات تھیں
تعاون کے شعبے
پاکستان میں ٹریکٹر سازی کیلئے تعاون اور یوکرائن روس تنازع سمیت امن و سلامتی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دو روزہ دورے میں نوازشریف بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف کو بیلاروس کے صدر نے دعوت دی تھی۔
دیگر شرکا اور مستقبل کے منصوبے
نوازشریف کے دورہ بیلاروس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ساتھ ہیں۔ شریف برادران بیلاروس کے بعد برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ شہبازشریف دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔ تاہم نوازشریف لندن میں کچھ دن قیام کریں گے。








